ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / .سیٹ تقسیم پر لالو یادو کے بیٹوں میں تکرار بڑھ گئی ، تیج پرتاپ نے جہان آباد سے اپنا امیدوار اتارا

.سیٹ تقسیم پر لالو یادو کے بیٹوں میں تکرار بڑھ گئی ، تیج پرتاپ نے جہان آباد سے اپنا امیدوار اتارا

Sun, 31 Mar 2019 01:35:09  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ :30 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)بہار میں آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے دونوں بیٹے تیجسوی یادو ور تیج پرتاپ یادو کے درمیان لوک سبھا سیٹ تقسیم کولے کرتکراربڑھ گئی ہے۔ تیجسوی یادو کے بڑے بھائی تیج پرتاپ نے جہان آباد سے چندر پرکاش یادو کو 24 تاریخ کو انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کرنے کو کہہ دیا ہے۔ جبکہ تیجسوی یادو نے اس سیٹ سے سریندر یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔اتنا ہی نہیں، تیج پرتاپ نے شیوہر سے بھی اگیش نام کے امیدوار کو ٹکٹ دینے کو کہا ہے۔ وہیں سارن لوک سبھا سیٹ کو لے کر بھی تیج پرتاپ ناراض ہیں۔ سارن سے ان سسر چندررکارائے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔تیج پرتاپ نے کہا ہے کہ میں نے جہان آباد میں ان کے امیدوار چندر پرکاش کو ٹکٹ دینے کے لئے تیجسوی سے کہا، لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ شیوہر سے بھی ان کے امیدوار کو ٹکٹ دینے کو کہا اور یقین دہانی ملی ۔ تیج پرتاپ نے صاف کیا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر بھی اسے لڑایا جائے گا۔دراصل تیج پرتاپ یادو شیوہر سے انگیش سنگھ کے لیے آر جے ڈی کا ٹکٹ دینے کے لئے لابنگ کر رہے ہیں۔ انگیش سنگھ نے کہا کہ تیج پرتاپ نے یقین دہانی کرائی ہے، اس لیے ٹکٹ انہی کو ملے گا۔ اگر نہیں ملا تو تیج پرتاپ انہیں آزاد انتخابات لڑائیں گے اور ان کے لئے انتخابی مہم میں حصلہ لیں گے۔ انگیش سنگھ نے یہ بھی کہا ہے کہ تیج پرتاپ کو الگ تھلگ کئے جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا۔


Share: